کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلسل میچ ہار رہی ہے اور اسے سزا بھی مل رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر لگاتار دوسرے میچ میں جرمانہ لگ گیا۔ ہیملٹن میں دوسرے ون ڈے میں 84 رنز کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پانچ فیصد میچ فیس سے بھی محروم ہوگئی۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو پھر جرمانہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ پر دس فیصد جرمانہ کیا گیا تھا۔ پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے تھی۔ کپتان محمد رضوان نے جرمانے کو تسلیم کر لیا جس کے بعد میچ ریفری نے فیصلے کا اعلان کیا۔