کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیرکو ایشیا کپ ہاکی کی میزبانی مل گئی ہے،ٹورنامنٹ 29 اگست سے 7 ستمبر تک راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں بھارت، پاکستان، جاپان، کوریا، چین اور ملائیشیا کے علاوہ دو کوالیفائر ٹیمیں شرکت کرینگی ۔