• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے کرکٹ: پاکستانی بولنگ اٹیک ڈیتھ اوورز میں سب سے مہنگا

کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی بولنگ اٹیک حالیہ دنوں میں حریف بیٹنگ لائن پر اثر ڈالنے میں ناکام ثابت ہورہا ہے۔مقامی کرکٹ ویب سائٹ نے اعداد وشمار کے حوالے سے تجزیہ کیا ہے کہ پاکستان کی ڈیتھ اوورز (46 سے 50 اوورز) میں بولنگ کارکردگی بدترین رہی ہے۔ گذشتہ چھ میچز میں پاکستان کی فی اوور کی اوسط 12.03 رنز ہے ( اس میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا میچ شامل نہیں)۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ (11.86) اور انگلینڈ (10.63) کا نمبر آتا ہے، اس دوران پاکستانی بولنگ کی اوسط 32.42 بھی پریشان کن ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف بولرز رنز دے رہے ہیں بلکہ وکٹیں بھی نہیں لے پا رہے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 18.17ہے، اس کے مقابلے میں افغانستان، بھارت اور نیوزی لینڈ نے ڈیتھ اوورز میں شاندار کنٹرول دکھایا ہے۔ ان کی بولنگ کارکردگی براہ راست شاندار ٹیم کی کارکردگی سے جڑی ہوئی ہے۔ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی جیتی جبکہ نیوزی لینڈ مسلسل پاکستان کو زیر کررہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستانی بولرز کی ناکامی کی کئی وجوہات میں یارکرز نہ کرنا، رفتار پر انحصار اور ورائٹی کی کمی ہے ۔ حالیہ برسوں میں بیٹنگ کے چیلنجز بہت بڑھ گئے ہیں، بیٹرز نے نئے انداز اپنا لیے ہیں لیکن پاکستانی بولنگ یونٹ ان جدید تقاضوں کا مقابلہ نہیں کر سکا ہے، جو تشویشناک ہے۔

اسپورٹس سے مزید