کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔