ممبئی (جنگ نیوز) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباداذاتی وجوہ کی بناپر گجرات ٹائٹنس کے اسکواڈ سے علیحدگی اختیار کرکے اپنے وطن جنوبی افریقہ واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ گجرات ٹائٹنس کے مطابق ربادا اہم ذاتی معاملہ نمٹانے گئے ہیں، تاہم ان کی واپسی کی تاریخ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ انہوں نے آئی پی ایل میں ابتدائی دو میچز کھیلے تھے۔