• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راب والٹرز کا نیوزی لینڈ کرکٹ سے جڑنے کا امکان

کراچی (جنگ نیوز) جنوبی افریقہ کے مستعفی وائٹ بال کوچ راب والٹرز کے کرکٹ نیوزی لینڈ سے جڑنے کے امکانات ہیں۔ جہاں اپنے نئے وطن میں ملکی مینز ٹیم میں اہم عہدہ حاصل کرنے کیلئے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق موجودہ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا معاہدہ اس سال جون میں ختم ہو گا۔ تاہم یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب اسٹیڈ معاہدے میں توسیع نہ لینا چاہیں۔ تاہم وہی کیویز کیلئے فی الحال اولین ترجیح ہیں اسٹیڈ 2018 سے بطور کوچ کام کررہے ہیں ان کے معاہدے میں دو بار توسیع ہوچکی ہے۔
اسپورٹس سے مزید