کراچی (جنگ نیوز) لاس اینجلس ایف سی نے لیونل میسی اور انٹر میامی کو سیزن کی پہلی شکست دے دی، ایل اے نے کو نکاکاف چیمپئنز کپ کے کوارٹر فائنل کے پہلے لیگ میچ میں سنسنی خیز 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ 57ویں منٹ میں ایل سلواڈور کے نیتھن اورڈاز نے ایک شاندار گول کر کے لاس اینجلس برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔میسی، جو ایک ہفتہ قبل انجری کے بعد متبادل کی حیثیت سے کھیل چکے تھے، اس میچ میں اپنی بہترین کارکردگی نہ دکھا سکے۔ دوسرے ہاف میں لاس اینجلس نے 57ویں منٹ میں گول کیا ۔ اس سے قبل لاس اینجلس کے فُل بیک رائن ہولنگس ہیڈ نے 54ویں منٹ میں گول کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا۔