کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلش فاسٹ بولر لیوک ووڈکو پی ایس ایل دس کے لیے پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔دریں اثنا لاہور میں پی ایس ایل کی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مین بلیوارڈ لبرٹی مارکیٹ چوک کو پی ایس ایل کی ٹیموں کے ناموں سے سجا دیا گیا ہے۔دیو ہیکل پی ایس ایل ایکس بھی سب کی توجہ کا مرکز ہیں اوررنگ برنگی لائٹس نے مین بلیوارڈ گلبرگ پر سماں باندھ دیا ۔شہریوں کی بڑی تعداد تصاویر بنا رہی ہے۔