کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ ٹین کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعرات سے شروع ہوگئی۔ پیر سے ملک بھر میں فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ پی ایس ایل کا آغاز11 اپریل کو ہوگا۔ چھ ٹیموں کا یہ ایونٹ کراچی لاہور ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کے لیے ہر میچ میں ٹکٹ قرعہ اندازی میں شامل ہوگی جس میں مختلف انعامات دیے جائیں گے۔