کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم جمعہ 4 اپریل کو تھائی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلے گی۔ فاطمہ ثناء پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔تھائی لینڈ لاہور پہنچنے والی پہلی غیر ملکی ٹیم ہے۔