• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکیئنگ عالمی چیمپئن بریگنونی مقابلے کے دوران زخمی، کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں

روم (جنگ نیوز) حال ہی میں ورلڈ اسکیئنگ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی فیڈریکا بریگنونی جمعرات کو اٹلی میں چیمپئن شپ میں جائنٹ سلا لم ایونٹ کے دوران بائیں ٹانگ کی کئی ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث زخمی ہو گئیں ۔ بریگنونی ریس کی لیڈر تھیں، لیکن اپنے دوسرے رن میں وہ ایک گیٹ سے ٹکرا گئیں اور اپنا توازن کھو بیٹھیں، جس کے نتیجے میں وہ ایک اور گیٹ سے ٹکرا کر گر گئیں۔ انہیں فوری طبی امداد دی گئی بعدازاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹرینٹو کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں ایکشن میں لوٹنے میں کئی ماہ لگ جائیں گے۔
اسپورٹس سے مزید