کراچی (اسد ابن حسن) امریکی ٹریول انڈسٹری سے منسلک ایک جریدے نے ایک اہم رپورٹ شائع کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی سخت پالیسیوں کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں نے سیاحت کے لیے دوسرے ممالک کا رخ کر لیا ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے 10 ممالک جن میں جاپان، ملیشیا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اٹلی، پولینڈ، ترکیہ، کینیڈا، میکسیکو اور برازیل شامل ہیں کس طرح بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔