کراچی(نیوزڈیسک)یوکرین نے روسی فوج کے ہمراہ لڑنے والے 2چینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کیف سے عرب میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ان کی فوج نے مشرقی سرحد پر جھڑپوں میں 2چینی فوجیوں کوحراست میں لیا۔صدر زیلنسکی نے دعویٰ کا کہ جھڑپوں میں 6 چینی فوجیوں نے حصہ لیا جن میں سے 2 کو حراست میں لے لیا گیا، انھوں نے کہا کہ روسی فوج کے ساتھ لڑنے پر چین سے وضاحت طلب کی جائیگی۔