بشکیک (اے ایف پی)مقامی میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ کرغزستان کی سرکاری مسلم گورننگ باڈی خواتین کےبرقع پر حکومتی پابندی کے حق میں سامنے آئی ، جسے نقاب کہا جاتا ہے، کیونکہ وسطی ایشیائی حکام بڑھتے ہوئے اسلام پسند اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔برقع پہننے والی خواتین کو20ہزار سوم ( 230ڈالر) جرمانہ کیا جا سکتا ہے، جو ماہانہ اوسط اجرت کے نصف سے زائدہے۔مقامی میڈیا نے کرغزستان کے مسلمانوں کی روحانی انتظامیہ کے حوالے سے کہا کہ نقاب ہمارے معاشرے کا حصہ نہیں ہے۔اس نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ہماری نقاب پہننے والی بہنوں کے بھیس میں حملہ آور ہوں، جس سے عوام کےتحفظ کو خطرہ لاحق ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ خواتین پہچان کے لیے اپنا چہرہ ظاہر کریں۔