ادیس ابابا (اے ایف پی)دو سفارت کاروں نے گزشتہ روز بتایا کہ ایتھوپیا میں اسرائیل کے سفیر کو افریقی یونین (اے یو) کے صدر دفتر ادیس ابابا میں توتسیوں کے خلاف روانڈا کی نسل کشی کی 31 ویں برسی کی یاد میں منعقدہ ایک کانفرنس سے نکال دیا گیا۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ سفیر ابراہم نیگوئیس کو روانڈا میں نسل کشی پر عکاسی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی قریب کو چھوڑنے کے لیےکیوں کہا گیا، 1994 میں روانڈا میں نسل کشی کے دوران کم از کم8لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔