اسلام آباد (صالح ظافر) انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی)نے روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اینڈ کنٹیمپریری ایشیا (آئی سی سی اے آر اے ایس) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ ایک باہمی شراکت داری قائم کی جا سکے۔ آئی سی سی اے آر اے ایس ایک ممتاز روسی تھنک ٹینک ہے جو کئی دہائیوں سے پالیسی سازی میں مشورے فراہم کر رہا ہے۔ روسی وفد کی قیادت ڈاکٹر کیریل بابایف، ڈائریکٹر آئی سی سی اے آر اے ایس نے کی۔