کراچی(نیوز ڈیسک)دستاویزات کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کا منصوبہ ہے کہ تارکین وطن کو ملک بدری کے احکامات کے تحت امریکہ چھوڑنے میں ناکامی پر یومیہ 998ڈالر تک جرمانہ کیا جائے گا اور اگر وہ جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتے ہیں تو ان کی جائیداد ضبط کی جاسکتی ہے۔ ٹرمپ کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی بنیاد 1996 کا ایک قانون ہے، جو پہلی بار 2018 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران نافذ کیا گیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا گزشتہ پانچ سال تک کیلئےجرمانے کو لاگو کرنے کا ارادہ ہے، جس کے نتیجے میں 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔