واشنگٹن (اے ایف پی) ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر بڑھتے ہوئے اختلافات کے دوران ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس کے سینئر تجارتی مشیر پیٹر ناوارو کوحقیقت میں بیوقوف اور اینٹوں کی بوری سے زیادہ گنگ قرار دیا۔امریکی صدر کے اہم معاون ایلون مسک نے ٹیرف کے خلاف اپنی مخالفت کا اشارہ دیا ہے، اور ٹیسلا کے سی ای او نے پیٹر ناوارو کی جانب سے ان کی الیکٹرک وہیکل کمپنی کو کار ساز کمپنی نہیںبلکہ کار اسمبلر کے طور پر بیان کرنے کے بعد ان کی مخالفت کی۔