• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھڑی، شوہر نے حاملہ بیوی اور 2 بیٹوں کو جلا کر ہلاک کردیا، ملزم گرفتار

میرپورخاص(نامہ نگار)سندھڑی کے قریب گزشتہ روز پراسرار آتشزدگی میں حاملہ عورت اور اسکے دو کم عمر بیٹوں کی ہلاکت کے واقعہ نے نیا رخ اختیار کرلیا، پولیس نے بیوی اور بیٹوں کے مبینہ قتل کے الزام میں ملزم ویجھو بھیل کو گرفتار کرلیا،ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی تشدد کی تصدیق، پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق تعلقہ سندھڑی کے گوٹھ ولی محمد منگریو میں7 ماہ کی حاملہ خاتون مریم بھیل، اس کے دو بیٹے 2 سالہ خوشحال اور5 سالہ ہرلال کا گزشتہ روز گھر میں جل کر جاں بحق ہونیوالے واقعہ کی دلخراش تفصیلات سامنے آئی ہیں سندھڑی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہواہے مذکورہ خاندان گندم کی کٹائی کی مزدوری کرنے تھر سے آیا تھاملزم کو اپنی بیوی کے کردار پرشک تھاجس کی وجہ سے ان کے درمیان اکثر تنازع رہتا تھا اور گزشتہ روز وہ اپنی بیوی بچوں کو کسی بہانے کھیت سے گھر لے گیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر گھر کو آگ لگاکر فرار ہوگیاجس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب مقتولہ کے رشتہ داروں نے میڈیا اور پولیس ملاقات میں ملزم پر شک ظاہر کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید