اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2.5فیصد اور آئندہ مالی سال 3فیصد رہنے کا امکان ہے،امریکا کی جانب سے ٹیرف میںا ضافے سےایشیائی ممالک کی معاشی گروتھ متاثر ہوگی ،آئندہ مالی سال نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے ترقی کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور بحالی سے متعلق آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری، اصلاحات کے اثرات نمایاں ہیں جبکہ آئی ایم ایف پروگرام اور اصلاحاتی اقدامات سے پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے،آئندہ مالی سال نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے ترقی کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔رواں مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 6 فیصد رہنے کی توقع ہے اور عالمی قیمتوں میں استحکام اورطلب میں کمی سے مہنگائی پرقابو پانا ممکن ہے اور آئندہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح مزید کم ہو کر 5.8فیصد ہو جائے گی۔