کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھی سندھ ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس اگنوری کا آغاز جمعہ 11اپریل سے گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر گلشن اقبال کراچی میں ہوگا۔خصوصی بچوں کا یہ اجتماع 13اپریل تک جاری رہے گا جس میں سندھ بھر کے 400 سے زائد اسکاؤٹس اور بچے شرکت کریں گے۔اگنوری میں اسپیشل بچوں کیلئے مسینجر آف پیس، گو سولر ،بغیر برتنوں کے کھانا پکانا ،تیر اندازی ، گن شوٹنگ ، ٹگ آف وار، نعت خوانی اور حسن قرأت ، قومی نغموں کے مقابلہ جات ، ٹیبلوز، کیمپ فائر اور دیگر سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب جمعہ 11اپریل کوسہ پہر3بجے اور اختتامی تقریب اتوار 13اپریل کو شام 4 بجے منعقد ہوگی۔ جبکہ دن بھر کی سرگرمیاں صبح 9بجے سے شام 6بجے تک جاری رہیں گی اس کے علاوہ کیمپ فائر ، ٹیلنٹ شوہفتہ 12اپریل کی شب ہوگا ۔