کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی شیرپاؤ کالونی سیکٹر F1 میں گلی سے گزرتی لڑکی کیساتھ موٹر سائیکل سوار ملزم کی دست درازی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے نوٹس لیکر ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص کو آتے اور لڑکی سے دست درازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ دست درازی کے بعد ملزم تیزی سے فرار ہو گیا۔ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے تھانہ قائدآباد کی حدود میں لڑکی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیکر ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او قائدآباد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔