کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی دولت سے مالا مال ملک ہے مگر بدقسمتی سے آزادی کے بعد اب تک ہم نے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی،ان معدنیات سے پاکستان اپنے تمام قرضے اتار سکتا ہے، ہمیں کسی کے آگے جھولی پھیلانے کی ضرورت نہیں رہے گی، پاکستان کی ماضی کی حکومتوں نے اس شعبے میں افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنے کی کوشش بھی نہیں کی، ذاتی مفادات کے حصول کے لئے حکمرانوں نے کبھی اس جانب توجہ نہیں دی، اب وقت آگیا ہے کہ غرملکی سرمایہ کاروں کی مدد سے پاکستان میں معدنی شعبے میں ترقی لائی جائے،شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔