کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی مارکیٹوں میں سونا 3ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقرار رہی، تفصیلات کے مطابقعالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3000 روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 21 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔ بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 280.50روپے اور قیمت فروخت 280.80 روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 55 پیسے کے اضافے سے 279.74 روپے سے بڑھ کر 280.29 روپے اور قیمت فروخت 19 پیسے کے اضافے سے 281.96 روپے سے بڑھ کر 282.15روپے ہو گئی ہے۔