• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں IPO کے ذریعے 50 ارب روپے کی سبسکرپشن کا ریکارڈ قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں آئی پی او کے ذریعے 50 ارب روپے کی سبسکرپشن کا ریکارڈ قائم، تفصیلات کے مطابق لکی انوسٹمنٹ فنڈ لمیٹڈ نے پاکستان کا سب سے بڑا میوچل فنڈ متعارف کرا کے ایک نئی تاریخ رقم کردی، لکی انوسٹمنٹ فنڈ لمیٹڈ نے اپنے پہلے اسلامک منی مارکیٹ فنڈ کے آئی پی او کے دوران50ارب روپے اکھٹے کر کے سبسکرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ یہ تاریخی کامیابی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک غیر معمولی سنگِ میل کی عکاسی ہے اور ملک بھر کے سرمایہ کاروں نے کمپنی کی پہلی شریعہ کمپلائنٹ پیشکش پر زبردست اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ شاندار سبسکرپشن اسلامک فنانس پراڈکٹس کی مضبوط طلب کا اظہار ہے اور پاکستان کی ایسٹ مینجمنٹ انڈسٹری میں لکی انوسٹمنٹ کی ایک مضبوط پلیئر کے طور پر پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید