ٹنڈوالہ یار+ڈگری+کوٹ غلام محمد(نامہ نگاران)سندھو دریا سے 6کینال نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی کا بھی احتجاج کا سلسلہ برقرار ہے۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ ٹانگہ پارٹیاں اپنی سیاست چمکانے کےلئے پی پی کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہیں جو کامیاب نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھو دریاسے 6 کینال نکالنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکلنے والی ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی کے ضلع جنرل سیکریٹری غلام محمد عرف باغی کمبہار،تعلقہ ٹنڈوالہ یار کے صدر غلام قادر دل،سٹی ٹنڈوالہ یار کے صدر آفتاب احمد جونیجو،سینئر رہمنا عبدالستار گھرانو، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر وسیم لطیف منگریو، تعلقہ چمبڑ کے سابق چیئرمین جبران امین حیدری، معشوق زرداری و دیگر نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر کینالوں کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پرمقررین نےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ کچھ ٹانگہ پارٹی اپنی سیاست چمکانے کےلئے پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے پر ان کا کوئی پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہوگا ۔