• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمبٹ، نئی کینالز نکالنے کیخلاف جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا سیاسی پاور شو

خیرپور(غلام عباس بھنبھرو)پنجاب میں دریائے سندھ سے نئی کینالز نکالنے کیخلاف گمبٹ میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا بڑا سیاسی پاور شو سندھ بھر کے ہزاروں افراد احتجاجی جلسے میں شریک ہوئے پیپلزپارٹی والوں نے کینالز نکالنے کی منظوری دی اب احتجاج کر رہے ہیں سید زین شاہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخلاف گمبٹ میں جی ڈی اے اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے بڑا سیاسی جلسہ کیا جلسے میں لوگوں کے سر ہی سر نظر آنے پر لوگوں نے جلسے کو بڑا سیاسی پاور شو قرار دیا جلسے میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ، فیاض حسین خمیسانی ایڈوکیٹ، جی ڈی اے کے حلیم عادل شیخ، معظم علی عباسی، سید اسماعیل شاہ، کامریڈ نثار ابڑو اور دیگر سرکردہ رہنما شریک ہوئے اور خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید