• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکنگ سیکٹر پر ونڈ فال ٹیکس کے نفاذ کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے بینکنگ سیکٹر پر ونڈ فال ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت عالیہ نے درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت نے 34 ارب ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناع بھی ختم کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ فارن کرنسی کی قیمتوں میں تبدیلی سے بینک کو ملنے والے منافع پر ونڈ فال ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ عدالت سے حکم امتناع کے ذریعے ٹیکس وصولی کو معطل کیا گیا۔ ونڈ فال ٹیکس کا نفاذ ملکی و غیر ملکی سطح پر کوئی نئی چیز نہیں۔ فنانس ایکٹ 2023 کے تحت مخصوص انکم اور منافع پر اضافی ٹیکس نافذ کیا گیا۔ وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں ٹیکس کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیا۔

ملک بھر سے سے مزید