• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معطل ڈی جی PEPA کیخلاف انکوائری کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزیراعظم کی ہدایت پر معطل ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکیشن ایجنسی (PEPA)فرزانہ الطاف شاہ کیخلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیاہے، فرزانہ الطاف شاہ کو چارج شیٹ کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تحریری جواب مانگ لیا گیاہے ، انکوائری افسر کو دو ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تحریری جواب جمع نہ کروانے پر یکطرفہ کارروائی ہوگی ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا چوہدری کے دستخطوں سے وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مہنی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی سیکرٹری کو نمائندہ انتظامیہ بنایا گیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید