• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے 9 ماہ تجارتی خسارہ 17ارب 89 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ؛ 4.50 فیصد رہا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ جولائی تا مارچ کے دوران تجارتی خسارہ 17ارب89کروڑ90لاکھ ڈالر کے ساتھ 4.50 فیصد رہا جو گزشتہ برس اس عرصے کے دوران 17ارب12کروڑ80لاکھ ڈالر تھا ،جولائی تا مارچ کے دورن پاکستان کی 24ارب69کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ پاکستان نے 42 ارب 58کروڑ90لاکھ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی ہیں اس طرح تجارتی خسارہ 17ارب89کروڑ90لاکھ ڈالر ہوگیا ، 9ماہ میں برآمدات میں 7.69فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 6.33فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، مارچ کے مہینے میں پاکستان کی برآمدات میں فروری کے مقابلے میں 5.10فیصد اور گزشتہ برس فروری کے مقابلے میں 1.95فیصد اضافہ ہوا ہے، مارچ میں پاکستان نے دو ارب 61کروڑ70لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں جبکہ درآمدات میں مارچ میں فروری کےمقابلے میں 1.11فیصد اور گزشتہ برس فروری کے مقابلے میں 2.45فیصد کمی ہوئی ، پاکستان نے مارچ میں 4ارب73کروڑ60لاکھ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید