کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل کو درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔