کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں ڈکیتی کے دوران،مبینہ طور پر ڈاکوکی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری تھانہ کی حدود نارتھ کراچی العفور ریذیڈینسی کے قریب مبینہ طور پر لوٹ مار میں ملوث ملزمان کو عوام نے گھیر کر پکڑ لیا ،ایک ملزم نے ساتھی کو چھڑانے کی کوشش کی اور فائرنگ کردی،پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ عوام نے دوسرے ملزم کو بھی پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی نعش اور ساتھی ڈاکو کو تحویل میں لے لیا ، ہلاک ڈاکو کی شناخت بلال جبکہ زخمی ملزم کی شناخت جہانگیر اسلام کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہےضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ہلاک و زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔