• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت عظمیٰ پر قابض شخص کا تین سالہ دور تاریک ترین، بدترین غربت اور مہنگائی، تحریک انصاف

پشاور (نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسی)تحریک انصاف نےکہا ہے کہ وزارت عظمیٰ پر قابض شخص کا تین سالہ دور تاریک ترین رہا ، بدترین غربت اور مہنگائی ہوئی ۔ مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیر اعظم کی گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے ،بجلی کی قیمت اپریل 2022ء کی سطح پر لاکر دکھائیں، عوام کو غربت ا ور معیشت کو تباہی سے دوچار کردیا ۔ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ بنیادی افراط زر 8؍ فیصد سے اوپر ہے اور حکومت جشن منارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرام نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے خطاب کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سترہ نشستوں کیساتھ وزارت عظمی پر قابض ہونے والے شخص کا دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے، عوام جانتے ہیں کہ اس ٹولے نے انہیں بدترین غربت، مہنگائی، بیروزگاری، کساد بازاری جبکہ معیشت کو تباہی کی بھینٹ چڑھایا ہے۔

اہم خبریں سے مزید