• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، سکھ رہنما کے قتل کی سازش، ایک اور انڈین ایجنٹ ملوث نکلا

کراچی (نیوزڈیسک) امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایک اور ایجنٹ کی جانب سے امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ایجنٹ "GS" نے نیویارک میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کے لئے 15 ہزار ڈالر ادا کئے ۔ یہ رقم نیویارک کے 27 اسٹریٹ اور 11 ایونیو پر منتقل کی گئی، جس کا ریکارڈ امریکی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ بھارتی ایجنسی کے لئے کام کرنے والے ایک اور ایجنٹ وکاش یادو کا نام بھی اس سازش میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید