• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اقوام متحدہ پناہ گاہوں پر بمباری، خواتین و بچوں سمیت 100 شہید

کراچی، غزہ سٹی (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) غزہ میں جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 100سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے 18مارچ کے بعد سے یعنی دو ہفتوں میں غزہ پر 600 سے زائد حملے کئے ہیں جس میں ان کے مطابق مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اپنے دورہ مصر کے موقع پر غزہ کی سرحد کے قریبی علاقے العریش کا دورہ بھی کریں گے جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کی حمایت ظاہر کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ سٹی کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوج نے 10 فضائی حملے کئے جس میں 33افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی کے شمال مشرقی علاقے التفاح میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام تارکین وطن کیلئے مختص اسکول کی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 25افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید