ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو سیکورٹی خدشات کےپیش نظرروک لیاگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کو سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوتال میں روک لیا گیا ،ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی جس کے باعث ، بولان میل کو واپس جیک آباد بھیج دیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جائے گا۔