کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے عید الفطر کے بعد بھی اضافی کرایہ وصول کررہے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سینئر وزیو و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد کراچی لوٹنے والے مسافروں سے غیر قانونی طور پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ضلعی انتظامیہ، پولیس، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اشتراک سے سخت کارروائیاں جاری ہیں، عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی بس، کوچ یا ٹرانسپورٹ سروس کو اضافی کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔