• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی رہنماؤں کو بانی PTI سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر )پارٹی رہنماؤں کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ، عمر ایوب ، شبلی فراز ،عالیہ حمزہ ، نیاز اللہ نیازی ، مبشر اعوان ، طارق نون اڈ یالہ جیل میں عمران سے ملے بغیر چلے گئے،جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کادن تھا،ان سے ملنے کے لئے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمر ایوب خان ، سینیٹر شبلی فراز ،عالیہ حمزہ ، نیاز اللہ نیازی ، مبشر مقصود اعوان ،طارق نون اورعلی عمران شہزاد سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچے تھے ،لیکن جیل حکام کی جانب سے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جس پر تمام رہنما واپس چلے گئے۔
اہم خبریں سے مزید