جنیوا (اے ایف پی) ڈبلیو ٹی او کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی سطح پر ٹیرف حملہ رواں سال عالمی تجارتی سامان کی تجارت کے حجم میں مجموعی طور پر 1فیصد کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔گوزی اوکونجو ایویالا نے ایک بیان میں کہا کہ میں تجارت کے حجم میں کمی اور جوابی اقدامات کے ایک چکر کے ساتھ ٹیرف جنگ میں اضافے کے امکانات کے بارے میں کافی فکر مند ہوں جو تجارت میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔