اسلام آباد( رانا غلام قادر ) مالیاتی بد نظمی کے حوالے سے اہم خبر ہے کہ توانائی شعبےکاسرکلرڈیٹ 4ہزار700ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ذ رائع کے مطا بق وزارت خزانہ نےتوانائی شعبےکےسر کلرڈیٹ کواہم مالیاتی رسک قراردے دیا۔ وزارت خزانہ کی دستا ویز کے مطا بق دسمبر2024تک توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4 ہزار700ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ اس میں پاورسیکٹر کا شیئر2ہزار400ارب اورگیس کےشعبے کےسرکلر ڈیٹ کاحصہ2 ہزار300 ارب روپےہے۔ وزارت خزانہ کی رائے ہے کہ مستقبل قریب میں سرکلرڈیٹ کی ادائیگی کےلیےکوئی واضح اسٹریٹیٹجی ( حکمت عملی) نہیں ہے۔ دستاویز کے مطا بق حکومت کے پاس سرکلرڈیٹ کی ادائیگی کے لیےمالی گنجائش نہیں ہے۔ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے لیےکم گنجائش دستیاب ہے۔ وزارت خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ سرکلرڈیٹ کامسئلہ حل نہ کیا گیا تویہ مستقل بوجھ مالی پائیداری کمزورکرے گا۔سرکلرڈیٹ ضروری ترقیاتی اخراجات محدود کردے گا اورقرضےکی ضروریات بڑھائے گا۔