• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کی کاروباری برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) ایف پی سی سی آئی اور ملک بھر کی کاروباری برادری نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے عوام اور صنعت کاروں کے لئے ’’عید کا تحفہ‘‘ قرار دیا ہے برآمدات میں بڑا اضافہ ہوگا، بجلی کا یکساں سلیب سسٹم نافذ کیا جائے، عاطف اکرم شیخ، ثاقب فیاض، ایس ایم تنویر، ناصر منصور، عبدالرحمٰن صدیقی، کاشف چوہدری، اجمل بلوچ، خالد چوہدری، الطاف شاہ کا ردعمل اس اقدام سے صنعتوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے اور توانائی کی بلند قیمتوں کے حوالے سے ان کے دیرینہ خدشات کو دور کرنے کی توقع ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرم شیخ نے کہا کہ شرح سود میں حالیہ کمی کے ساتھ بجلی کے ٹیرف میں کمی صنعتکاروں کو درپیش مسائل کو نمایاں طور پر حل کرے گی اور برآمدات میں بڑا اضافہ ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید