• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی پر دیا گیا ریلیف مستقل، آئندہ مزید کمی متوقع، طارق فضل چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک‘ ‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی پر دیا گیا ریلیف مستقل بنیادوں پر ہے اور آئندہ مزید کمی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد حکومت کو 3500 ارب روپے کی ادائیگی سے نجات ملی جو ملکی معیشت کے لیے بڑی کامیابی ہے،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے کہا کہ عوام کو ریلیف پیٹرول کی مد میں بھی ملنا چاہیے تھا تاہم بجلی پر دیا گیا ریلیف بھی مثبت قدم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قوم کو بتایا جائے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں سے کس کو فائدہ ہوا،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بجلی ریلیف کو خوش آئند قرار دیا لیکن کہا کہ سندھ کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کی قلت کا درپیش ہے۔

اہم خبریں سے مزید