• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تقرر و تبادلے، جوائنٹ سیکریٹری مواصلات عثمان سروش علوی تبدیل

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے ، و فاقی سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن اسد رحمان گیلانی امریکہ کے دورے پر روانہ ،اُن کی 3 سے 12اپریل تک 10روزہ رخصت کی درخواست منظور کر لی گئی ۔جوائنٹ سیکریٹری مواصلات ڈویژن اور سیکر ٹریٹ گروپ کے گریڈبیس کے افسرعثمان سروش علوی کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کامرس ڈویژن کے ماتحت ادارے انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر سائرہ طارق کو ڈیپوٹیشن پرسیکشن افسر کامرس ڈویژن ، او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے افسر ذیشان رضا زیدی کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ اسسٹنٹ چیف کامرس ڈویژن علی قیوم راجہ کو سیکشن افسر کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ۔
اہم خبریں سے مزید