اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اپو زیشن لیڈر عمر ایوب خان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ذوالفقار بھٹی کے در میان دلچسپ مکالمہ ہوا۔اپو زیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ضمنی سوال کیا کہ اس وقت کا عالمی تجارتی آرگنائزیشن میں پاکستان کا تجارتی نمائندہ کون ہے؟؟ اور اس نے اب تک پاکستان کیلئے کیا رعاتیں حا صل کی ہیں؟؟ پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت ذو الفقار بھٹی نے جواب میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر بہت سمجھدار ہیں، جان بوجھ کر تنگ کرنے کیلئے ایسے مشکل سوال کرتے ہیں ۔ا س ضمنی سوال کا کوئی تعلق نہیں بنتا۔ آپ نیا سوال کریں ۔پارلیمانی سیکریٹری برائے تجارت نے کہا کہ میں حافظ نہیں ہو جو مجھے پوری کتاب یاد ہو گی اور ہر سوال کو جواب دیدوں۔