• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، 23 نئے تعینات الیکشن افسروں کیلئے سروس ٹریننگ کا آغاز

اسلام آباد(طاہر خلیل) الیکشن کمیشن نے 23نئے تعینات الیکشن افسروں کے لیے 13 ہفتوں پر مشتمل سروس ٹریننگ کا آغاز کر دیا ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تربیتی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے نئے افسروں کو الیکشن کمیشن میں تعیناتی پرمبارکباد دی اور افسروں پر واضح کیا کہ اُنکا انتخاب خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوا ہے اور اس پر اُنکو فخر ہونا چاہیے ،چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ انتخابات کا انعقاد ایک مشکل اورپیچیدہ عمل ہے جس کے موثر انعقاد کیلئے آئین ،قانون،رولز،کوڈ آف کنڈکٹ سے آگہی اور عملی تجربہ ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید