• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وساکھی میلہ، خالصہ جنم دن تقریبات، بھارت سے سکھ یاتری آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وساکھی میلہ اور 326ویں خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری واہگہ چیک پوسٹ کے راستے آج پاکستان پہنچیں گے،متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی امور و بین المذا ھب ہم آ ہنگی کے زیر انتظام وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب 14 اپریل گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی ۔ واہگہ بارڈر آ مد پر پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ PSGPC سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال سمیت دیگر سکھ رہنما یاتریوں کا استقبال کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ معاہدہ کے برعکس خصوصی طور پر 6751 یاتریوں کو ویز ہ جاری کیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف کے احکامات پر یاتریوں کے لیے رہائش اورٹرانسپورٹ،میڈیکل کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب ، گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سمیت دیگر کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید