• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، سردار یوسف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے،آج ہمارا وطن عزیز پاکستان چیلنجز سے گزر رہا ہےوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ملک میں قیام امن، مذہبی ہم آہنگی،رواداری،قومی یکجہتی،حجاج کرام کی خدمات اور پیغام پاکستان کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی رؤیت ہلال، پاکستان اور دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی، وحدت و اتحاداور پیغام پاکستان کے فروغ کے حوالے سے خدمات کوسراہا۔
اہم خبریں سے مزید