• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں معیارِ زندگی بہتر بنانے کیلیے پرعزم ہیں، جاپانی سفیر

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) جاپانی سفیر اکاماتسو شیوچی نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے ضلع مانسہرہ کی تحصیل شنکیاری کے گاؤں جھندوال میں لنک روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔یہ منصوبہ سائبان ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مکمل کیا، جو دیہی علاقوں میں پسماندہ افراد کی مدد کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے اور سماجی ناہمواریوں کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔جاپان نے اپنے "گرانٹ برائے بنیادی انسانی تحفظ منصوبہ (GGP)" پروگرام کے تحت اس منصوبے کے لیے 56,418 امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی، جس میں 3,800 فٹ طویل سڑک کی تعمیر، حفاظتی دیواریں اور کلورٹس شامل ہیں۔افتتاحی تقریب میں NGO کے بورڈ ممبران، وفاقی و مقامی حکام، کمیونٹی رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن سردار شاہ جہان یوسف نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید