• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا نوٹس لے ، انہوں نے تاشقند، ازبکستان میں منعقدہ 150ویں بین الپارلیمانی یونین (IPU) کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر بحرین کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ و پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کےلئے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے اقتصادی سفارت کاری کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے پاکستان بحرین مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی اور خصوصی اقتصادی زونز (SEZs)، انفراسٹرکچر، آئی ٹی ،دفاع ،توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں پر روشنی ڈالی۔
اہم خبریں سے مزید