• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی پی ایس کیو سی اے تقرری امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کی ڈائریکٹر جنرل کی ایم پی ون پوسٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل مکمل کر لیا ہے ، دو روزہ انٹرویوز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے لئے ، پہلے روز 22 اور دوسرے بدھ کو 20 امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا تھا ، ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے کی پوسٹ تقریباً تین سال سے خالی ہے ، اس پوسٹ کیلئے پہلے بھی تین دفعہ انٹرویوز ہو چکے ہیں مگر ڈی جی کی تقرری نہیں ہو سکی تھی ، موجودہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی کوشش ہے کہ اداروں کے سربراہوں کی تقرریوں کے عمل کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ ادارے بھرپور طریقے سے اپنا کام کر سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔ ذرائع کے مطابق وزارت کی طرف سے جلد ہی تین امیدواروں پر مشتمل پینل وزیر اعظم کو بھجوائے جانے کی توقع ہے ۔
اہم خبریں سے مزید